رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی :ـ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ لاہور پولیس کی موثرحکمت عملی سے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیاہے۔رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے موقع پر شرکا ء کو بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ڈیوٹی پر تعینات افسران وجوانوں نے الرٹ ہو کر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے مربوط ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا۔ ڈولفن سکواڈاورپولیس رسپانس یونٹ کی ٹیموں نے موثر پٹرولنگ سے شرکاء کی سکیورٹی کو یقینی بنایا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔سکیورٹی امور پر تعاون پر علما ء کرام، شرکاء، منتظمین اور میڈیا کے کردار کو سراہااورکہاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے کہا ہے کہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے پہلے مرحلے میں لاہور پولیس کی جانب سے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی۔اجتماع پر لاہور پولیس کے 3ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

ای پیپر دی نیشن