نبی پاکؐ کی محبت سب سے بڑی نعمت ہے:ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور ( کلچرل رپورٹر)دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانی اور حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی کے سجادہ نشین پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا حضور اکرمؐ  کی ذات اقدس تمام انسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ عشق محمدؐ مومنوں کا اثاثہ اور شفاعت محمدیؐ کا ذریعہ ہے۔ جب رسول اللہؐ سے عشق ہو جائے تو انسان پورے کا پورا بدل جاتا ہے۔ نماز کا پابند اور اپنے اللہ کا ہر دم شکر گزار بندہ بن جاتا ہے۔جس نے اپنا محبوبؐ ہمیں عطا کر دیا وہ ہم سے کتنی محبت کرتا ہو گا۔ اس کا اندازہ لگانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔ہم تو ایک ماں کی محبت کا اندازہ لگانے سے بھی قاصر ہیں۔ علماء مشائخ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے آقاو مولا حضرت محمدؐ  کی تعلیمات اور ان کی سیرت پاک کو عام کریں۔

ای پیپر دی نیشن