لاہور(نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات جوہر ٹاؤن، سبزہ زار، مال روڈ اور ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مال روڈ پر ٹیپا کی جانب سے پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔ٹیپا شہر کی 40 اور ایل ڈی اے 70 شاہراہوں پر پیچ ورک کے کام کر رہا ہے۔ طاہر فاروق نے کہا صوبائی دارالحکومت کی 110 شاہراہوں پر دن رات، پیچ ورک، لین مارکنگ،کرب سٹونز و دیگر کام جا ری ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور کی سڑکوں کو گڑھوں سے کلیئر کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے جاری کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار اور جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی سے تجاوزات و جھگیوں کے خاتمے کے آپریشن کا جائزہ لیا۔