بھارت اپنی آزادی سے پہلے کشمیر پر تسلط کامنصوبہ بنا چکاتھا:سردار طاہر ڈوگر  

Nov 04, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا بھارت دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اپنی آزادی سے پہلے کشمیر پر تسلط کرنے کی ناپاک منصوبہ بندی کرچکا تھا۔27اکتوبر 1947کو بھارت نے رات کی تاریکی میں اپنی فوج جموں کشمیر میں داخل کرکے غاصبانہ تسلط کرلیا تھا۔ اقوام متحدہ نے کی قراردادوں کے باوجود کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہ ملنا انصاف کا قتل کرنے کے مترادف ہے۔ بھارت جموں کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کررہا ہے۔ بھارت کشمیر کی پوزیشن کو تبدیل کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوں کی آباد کاری کررہا ہے۔ ایک طرف مسلمانوں کو کو بھارتی فوج اور دوسری طرف جنونی ہندو ظلم وجبر کا نشانہ بنارہے ہیں۔ کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے اقوام متحدہ کا کردار مشکوک ہے۔ عالمی برادری نے کشمیر میں ہونیوالے مظالم پرآنکھیں اور کان بند کئے ہوئے ہیں جو انصاف کے قتل کے مترادف عمل ہے۔پاکستان سنی تحریک کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے ان کا سیاسی،سفارتی اور اخلاقی ساتھ دیتی رہے گی۔ کشمیر کے عوام پر ہونیوالے ظلم وجبر کرنیوالے بھارت متنبہ کرتے ہیں وہ باز آجائے۔ حکومت نے جہاد کا اعلان کیا تو پاکستان کا پر چم ممبئی پر لہرادینگے۔پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مزیدخبریں