اسلام امن، رواداری،محبت اور انسان دوستی کا دین ہے:طاہر رضا بخاری  

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے حضرت خواجہ محمد معصومؓ موہری شریف کے 31ویں سالانہ عرس مبارک پر، آپ کے مزار پر، چادر پوشی کرتے ہوئے کہا انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ صوفیاء کے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے۔ اسلام امن، رواداری،محبت اور انسان دوستی کا دین ہے،ان افکار اور تعلیمات کا ابلاغ ہماری ذمہ داری ہے۔ فلاحی معاشرے کی تشکیل صوفیاء کی تعلیمات ہی سے ممکن ہے۔ خانقاہ رواداری اور انسان دوستی کا سب سے مؤثر ادارہ ہے۔ دین اور علم کی روایت صوفیاء کی وساطت سے خطے میں پہنچی۔ آج بھی خانقاہوں کو ایسی روایات کی آبیاری پر متوجہ ہونا چاہیے۔ سیکرٹری اوقاف نے اس موقع پراوقاف کی طرف سے جاری ’’ڈینگی آگا ہی مہم‘‘کی تشہیر کو مزید تیزکرنے،ڈینگی سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات، ڈینگی بخار سے بچاؤ کی تدابیر، زائرین میں ڈینگی وائرس کی حفاظتی تدابیرکی آگاہی کے متعلق پمفلٹ کی تقسیم، مزار ِمقدسہ کی صفائی، ناکارہ اشیاء کی ڈسپوزل، صفائی سمیت دیگر امور اور زائرین کیلئے حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق پاکیزہ ماحول کی فراہمی،کو بہر صورت یقینی بنانے کے حوالے سے بھی موقع پر ہدایات جاری کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن