لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ عقیدہ توحیدمشن انبیاء کرامؑ ہے،امت پرفرض ہے مشن جاری رکھے۔ سیدنا آدمؑ سے لے کرسید نا محمدرسول اللہ تک جتنے بھی انبیاء ورسل مبعوث ہوئے سب کی پہلی دعوت لا الہ الاّ اللہ ہی تھی ۔ علماء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عقیدہ توحید اورختم نبوت کے بارے میں احکامات الٰہی گھرگھر پہنچائیں دنیاوآخرت کی کامیابی اسی میں ہے ۔ توحید کا دامن تھامنے میں ہی نجات ہے ۔ حضورنبی کریمؐ کے بعدصحابہ ؓ پھرتابعین نے مشن مصطفٰیؐ کوجاری رکھا۔