سیاستدانوں کی ناچاقیوں سے نقصان ملک ، عوام کا ہو رہا ہے:ہشام الٰہی ظہیر  

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا سودی نظام سے نجات اور سیاسی استحکام کے بغیر ملکی مسائل اور معیشت درست سمت گامزن نہیں ہو سکتی۔ سیاستدانوں کی آپس کی ناچاقیوں سے نقصان ملک اور عوام کا ہو رہا ہے۔ اس وقت سیاستدانوں میں سیاسی بصیرت کا بڑا فقدان بھی موجود ہے ان کی وجہ سے نئی نوجوان نسل سمیت عوام میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت اہلحدیث کے مرکزی سیکر یٹریٹ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے جمعیت و یوتھ فورس کے عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ریاست اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ ابھی تک عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں ہر کوئی اقتدار کے نشے میں ایکدوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگا ہوا ہے۔ پاکستان قدرتی وسائل جیسی عظیم نعمتوں سے مالا مال ہے لیکن ہم نے کبھی اپنے وسائل کی طرف توجہ نہیں کی۔انتشار کی سیاست جمہوری روایات کیلئے زہر قاتل ہے۔سر کاری محکموں سے کرپشن، رشوت خوری کا خاتمہ حکومت وقت کی اولین تر جیحات میں شامل ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن