پنجاب حکومت سے پرائمری سکول چل نہیں رہے ،چلے ہیں جہاز چلانے:لیاقت بلوچ 

Nov 04, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا پنجاب حکومت سے پرائمری سکول چل نہیں رہے چلے ہیں جہاز چلانے۔ میاں نواز شریف کی جانب سے پی آئی اے خریداری کیلئے پنجاب حکومت کے عندیہ ظاہر کیا ہے۔ پنجاب حکومت ایک طرف بے بس ہو کر تعلیمی ادارے نجکاری کا شکار کر رہی ہے۔پنجاب حکومت کے بہت سارے شعبہ جات پہلے ہی آوٹ سورس کر دئیے گئے۔ جب پنجاب حکومت میں انتظامی صلاحیت اور سکت نہیں ہے تو سرکاری سطح پر پی آئی اے کی خریداری محض سیاسی شوشہ اور صوبوں کے درمیان نئی لامعنی بحث کا ذریعہ بنے گا۔حکومت پی آئی اے،سٹیل ملز،ریلوے اور واپڈا کو پرائیویٹیلاٹر کرنے کی بجائے انہیں قومی اداروں کے اصل ماہرین،انجینئر ز،ہنر مندوں کو ٹاسک دیں۔ قومی داروں کی حقیقی ورک فورس ہی قومی اداروں کو بحال کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے فضائی آلودگی میں خطرناک اضافے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپر آگیا ہے۔ ملک کی فضا میں سموگ کی آمیزش کا مسئلہ تو بہت ہی سنگین ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں