لاہور(خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان 7 روزہ دورے پر آسٹریلیا روانہ، سپیکر ملک محمد احمد خان آسٹریلیا میں کامن ویلتھ پارلیمنٹ ایسوسی ایشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کا چارج سنبھال لیا۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائم مقام سپیکر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔