قومی و صوبائی حلقوں میں خدمت کی سیاست کو فروغ دینگے :رانا نذیر احمد خان 

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی رہنماؤں کی مشترکہ بیٹھک ہوئی۔جس میں آئی پی پی کے رہنما اور پی پی145سے کو آرڈینیٹر میاں جنید ذوالفقار کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود، ممبران پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ، شعیب صدیقی، استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان، صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب اور جنرل سیکرٹری رانا جاوید نے شرکت کی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے سیاسی سفر کو مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھاتے رہنے پر اتفاق کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور بنیادی شہری مسائل کے فوری حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب رانا نذیر احمد خان نے کہا وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کے ویژن کے مطابق قومی و صوبائی حلقوں میں خدمت کی سیاست کے رحجان کو مزید فروغ دینگے۔صوبائی جنرل سیکرٹری آئی پی پی و ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا آئی پی پی اورمسلم لیگ ن ترقی و خوشحالی کی علمبردار سیاسی جماعتیں ہیں۔ جنرل سیکرٹری آئی پی پی پاکستان و عبدالعلیم خان کے کوآرڈینیٹر میاں خالد محمود نے کہا ا ین اے 117، پی پی 145اور پی پی 146میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں اور رہیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن