سرمائے کی سیاست ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے: ڈاکٹر مزمل ہاشمی 

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی راہنما ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا سیاست میں سرمائے کا استعمال ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ وہ سیاسی جماعتیں جو کروڑوں روپے اپنا ٹکٹ بیچیں وہ کرپشن ختم کرسکتی ہیں نہ ملک میں تبدیلی لا سکتی ہیں۔ ہم ایک ایک فرد، ایک ایک گھر اور ایک ایک گلی تک پہنچ کر ملک کی سیاسی منڈیوں کو بند کریں گے۔ ہم آئندہ مہینے تک لاہور کی 100 یونین کونسل میں اپنی رکنیت سازی مہم کو مکمل کرلیں گے۔ ہم پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی شکل میں ایک ایسی سیاسی جماعت کے منظر نامہ پیش کرنے جارہے ہیں جو حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کی ترجمانی ہوگی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ امیر اور غریب کیلئے ایک جیسی تعلیم، ایک جیسا انصاف اور ایک جیسی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم کرپشن کو قومی جرم قرار دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں میں یوسی 53 قصورپورہ میں کارکنان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن