صدارتی الیکشن، نیک خواہشات امریکی عوام کے ساتھ ہیں، سفیر پاکستان

نیویارک (این این آئی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں ہماری نیک خواہشات امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔نیویارک میں انٹرویو میں سفیر پاکستان نے کہا کہ آنے والی نئی امریکی قیادت کے ساتھ پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ آج بھی ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاک امریکہ چیلنجز مشترک ہیں، توانائی کے شعبے میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن