اسلام آباد میں سینٹ کے میڈیا ڈائریکٹر سے ڈکیتی کا مقدمہ درج

Nov 04, 2024

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں سینٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسداللہ خان سے گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیا ڈائریکٹر سینٹ اسداللہ خان سے ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بھائی اور بچوں کے ساتھ راول ٹاؤن سے جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے راستہ روکا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسد اﷲ سے موبائل فون اور 1 لاکھ روپے چھین لیے، گاڑی میں موجود بھائی ظفر اللہ کے پاس 5 لاکھ روپے تھے، ڈاکوؤں نے چھین لیے۔

مزیدخبریں