پشاور(این این آئی)خیبرپی کے میں فتنہ الخوارج کے حملے میں دو ماہ کے دوران 92افراد شہید ہوگئے، شہدا میں پولیس،سکیورٹی فورسز اہلکار اور شہری شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کے حوالے سے رواں سال یکم ستمبر تا تیس اکتوبر کی دو ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق کالعدم تنظیموں کے حملوں میں پولیس ،عام شہری، اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ان حملوں میں پولیس کے31جوان وافسران شہید اور 48زخمی ہوئے ،ایف سی کے30جوان شہید اور27زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 16افسران و جوان شہید اور 54زخمی ہوئے ۔ فتنہ الخوارج کے حملوں میں 12شہری شہید اور 50زخمی ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 13جوان بنوں میں شہید ہوئے، شمالی وزیر ستان میں12،لکی مروت اور کرک میں 9، 9،خیبر میں 8 اور ٹانک میں 5اہلکارشہید ہوئے،باجوڑ میں 3،سوات اور کرم میں ایک ایک اہلکار شہید ہوا۔
خیبر پی کے میں دو ماہ کے دوران دہشتگرد حملوں میں 92شہادتیںہوئیں:پولیس حکام
Nov 04, 2024