واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست کینٹکی کے سابق پولیس افسر بریٹ ہینکِسن پر سیاہ فام خاتون بریؤنا ٹیلر کے قتل کیس میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔ ان پر خاتون کے خلاف کسی جواز کے بغیر بہت زیادہ طاقت استعمال کرنے کا الزام ہے۔بریٹ ہینکِسن لوئی ولے میں بریؤنا کے قتل کے وقت پر پہنچنے والے موقع پر پہنچنے والے اولین پولیس افسران میں سے ہیں۔ فیڈرل جیوری نے بریٹ ہینکِسن پر جس قتل کیس کی فردِ جرم عائد کی ہے وہ 2020 کا ہے جب منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے کے کے دوران سیاہ فام خاتون کو نشانہ بنایا گیا۔6 خواتین اور 6 مردوں پر مشتمل جیوری نے تین دن کے دوران کم و بیش بیس گھنٹے تک تمام شواہد اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد اتفاقِ رائے سے بریٹ ہینکِسن کے خلاف رائے دی۔