درجنوں وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘ زیورات ‘قیمتی سامان سے محروم 

لاہور‘فیروزوالہ (نامہ نگاران)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے گلشن اقبال میں کامران کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ ہزار 58 ہزار‘ زیورات، موبائل فون دیگر سامان،ہربنس پورہ میں امتیاز سے 72 ہزار ‘ ٹاؤن شپ میں سلمان سے ایک لاکھ 33 ہزار‘موبائل فون،ہربنس پورہ میں عمر سے72 ہزار‘موبائل فون،مغلپورہ میں شفیق سے50 ہزار‘موبائل فون،باغبانپورہ میں اسماعیل سے 7 ہزار‘دو موبائل فون،اقبال ٹاؤن میں عاقب سے2 ہزار‘موبائل فون، بادامی میں مزمل سے 15 ہزار ‘موبائل فون،شفیق آباد میں احمد سے 30 ہزار‘ موبائل فون،ساندہ میں فہد سے 35 ہزار‘ موبائل فون،پرانی انارکلی میں بشیر سے ہزاروں ‘ موبائل فون ،بادامی باغ میں جہانگیر سے 20ہزار ‘ موبائل فون،لاری اڈہ میںاعجاز سے 10 ہزار‘موبائل فون، شیراکوٹ میں واجد سے موبائل فون ،لوئر مال میں حسنین سے 4 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے غازی آباد‘ جوہر ٹاون اورنولکھا سے 3 گاڑیاں‘ مانگا منڈی میں سیرکشہ جبکہ برکی، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، مسلم ٹاؤن، لیاقت آباد، رائیونڈ، سندر، مصری شاہ، باغبانپورہ اور شاہدرہ ٹاؤن کے علاقوں میں سے 10 موٹر سائیکلیں چوری کرلی۔

ای پیپر دی نیشن