اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ تحریک انصاف کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ والی عدالتیں پسند ہیں۔تحریک انصاف والے 2013 سے احتجاج کر رہے ہیں۔ معاملات چیخنے چلانے سے نہیں بات چیت سے حل ہونگے۔ عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی وجہ سے ججز کی تعداد بڑھانا ہوگی۔ کیسز کی تعداد کم کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔