ڈیفنس میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد، آنکھ ، کان متاثر، مقدمہ درج، 2   ملزم گرفتار

لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس کے علاقے فیز 6 میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشددکا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی میں 13 سالہ ملازمہ اقراء کو کام ٹھیک نہ کرنے پر اہلخانہ کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں اس کا کہنا ہے کہ گھر میں گزشتہ ایک سال سے ملازمہ ہے۔ گھر میں مالکن اقراء اور اس کے خاوند وقار نے مل کر مجھ پر شدید تشدد کیا۔ متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق تشدد سے سے اقراء کا بازو، آنکھ اور کان متاثر ہوئے ، سر کے پچھلے حصہ پر بھی تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ متاثرہ لڑکی جڑانوالہ فیصل آباد کی رہائشی ہے۔گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے نامزد ملزم وقار اور اسد کو گرفتار کرلیا جبکہ خاتون ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن