کامونکی: شوہر کے ہاتھوں زبردستی  تیزاب پینے والی خاتون دم توڑ گئی

Nov 04, 2024

کامونکی (نمائندہ خصوصی) سنگدل شوہر کے ہاتھوں زبردستی تیزاب پینے والی حرماں نصیب خاتون کئی روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی۔ موضع تولیکی کی رہائشی 36 سالہ عاصمہ بی بی کی شادی نو سال قبل موضع فیض آباد (کھوت) کے مزمل شہزاد سے ہوئی۔ 6 اکتوبر کو مزمل شہزاد نے اپنی بیوی عاصمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مجبور کیا کہ وہ اپنے میکہ والوں سے جائیداد کا حصہ لیکر آئے اور عاصمہ کے انکار پر اسے زبردستی تیزاب پلا دیا، متاثرہ خاتون کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے بعد گوجرانوالہ ہسپتال بعدازاں میو ہسپتال لاہور بھیج دیا گیا جہاں گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں