واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ نے انتخابی عمل پرری پبلکن کے اعتراضات مسترد کردیئے۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ میل ان بیلٹ کی منسوخی ، ووٹرز نے عارضی ووٹ بھی ڈالے، ری پبلکن نے سپریم کورٹ سے عارضی ووٹ کی گنتی روکنے کی درخواست کی تھی جن ووٹرز کے میل ان بیلٹ منسوخ ہوئے ان کے عارضی ووٹ گنیں جائیں۔ دوسری جانب پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کوسابق قانون ساز پرتنقید بھاری پڑ گئی، ریاست ایریزونا کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ کی تقریرکاجائزہ لینا شروع کردیا،اٹارنی جنرل ایریزوناکا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے جمعرات کے روزلز چینی کے سامنے کھڑاکرکے گولی چلانے کی تجویز دی تھی ،تجزیہ کررہے ہیں کہ کیاتجویز قتل کی دھمکی کیزمر ے میں آتی ہے۔
امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی عمل پرری پبلکن کے اعتراضات مسترد
Nov 04, 2024