منڈی شاہ جیونہ: کلہاڑی سے معصوم بیٹے کی ٹانگ کاٹنے والا ظالم باپ گرفتار

منڈی شاہ جیونہ (نامہ نگار) گزشتہ روز تھانہ قادرپورکے علاقہ رتہ کلاں کا رہائشی سید خاور شاہ نے اپنے بار سالہ حقیقی بیٹے خاور شاہ کی کلہاڑی کے وار کر کے ٹانگ کاٹ دی اور فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر انچارج چوکی شاہ جیونہ محمد رمضان محرر محمد عمران و دیگر پولیس کی بھاری نفری نے سفاک باپ کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ وجہ عناد ملزم خاور عباس شاہ نے 12 سالہ بیٹے خرم شہزاد کو سوتیلی ماں کے بھڑکانے اور حقیقی ماں سے رغبت پر سزا دی۔نواحی علاقے حیدرآباد تھل میں  بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگرے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق نواحی علاقے حیدر آباد تھل میں بیٹے  کے حملے سے 55 سالہ منظوراں مائی شدید زخمی ہوئی، ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔  سر میں گہرے زخم آنے کے باعث موت واقع  ہوئی۔  ڈی پی او  شہزاد رفیق کے مطابق قاتل بیٹا توقیر موقع سے فرار ہے ، ملزم کے والد محمد نواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن