سپیکر پنجاب اسمبلی سات روزہ دورے پر آسٹریلیا چلے گئے 

 لاہور(آئی این پی )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سات روزہ دورے پر آسٹریلیا روانہ ہوگئے  ۔سپیکر ملک محمد احمد خان آسٹریلیا میں کامن ویلتھ پارلیمنٹ ایسوسی ایشن (سی پی اے)کانفرنس میں شرکت کریں گے، جبکہ سپیکر کی عدم موجودگی میں   ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کا چارج سنبھال لیا۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائم مقام سپیکر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن