انسداد دہشت گردی بل پیشگی حفاظتی اقدامات کیلئے ہے: بیرسٹر عقیل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پیشگی حفاظتی اقدامات کے لئے ہے۔ ترمیمی بل کا مقصد کسی جماعت کے خلاف کارروائی نہیں۔ ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل پیش ہوگا تو جائزہ لیں گے، غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومت اپنے ججز لانا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کا مثبت میں بھی منفی چیز تلاش کرنے کا وطیرہ بن چکا ہے۔ بازیابی کے بعد انتظار پنجوتھا نے بیان دیا ہے۔ اسلام آ باد میں یکسوئی کی مجموعی صورتحال پیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن