کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ میں ایک پولیس اہلکار کے نجی ٹارچر سیل سے 4 نوجوانوں کو بازیاب کرالیا گیا، مذکورہ نوجوانوں کو رقم حاصل کرنے کیلئے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے بروری تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار کے نجی ٹارچر سیل سے حبس بے جا میں رکھے گئے چار نوجوانوں کو بازیاب کرالیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران نجی سیل میں موجود تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ جبکہ مرکزی ملزم ثنا اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔