بزرگ کشمیری رہنما میر واعظ مولوی محمد احمد شاہ اسلام آباد میں انتقال کر گئے 

اسلام آباد(این این آئی)بزرگ کشمیری رہنما میرواعظ مولوی محمد احمد شاہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولوی محمد احمد شاہ ممتاز کشمیری رہنما میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ کے بیٹے اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کے چچا تھے۔ مرحوم ہمیشہ تنازعہ کشمیر کے انصاف پر مبنی حل پر زور دیتے رہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد میں مقیم کشمیری برادری نے انکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن