لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد ،حافظ آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ نوائے وقت)ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا اس ضمن میں ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرکیانسانی سمگلنگ کیس میں اشتہاری ملزم بشیراحمد گرفتار کر لیا جس کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے سال 2022  میں مقدمات درج کئے ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے ترجمان ایدع3گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیائیملزم نے 12 متاثرین سے فی کس 18 لاکھ روپے وصول کئے تھیملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو غیر قانونی طور پر نائیجریا اورلیبیا میں محصور رکھاملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کیترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ کشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوئیملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن