ن لیگ‘ پی پی جسٹس بندیال کے بعد الیکشن کرانے پر راضی تھیں: فواد چودھری

Nov 04, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز شاہ محمود قریشی کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی ‘ عارف علوی‘ اٹارنی جنرل اور میں اسمبلی تحلیل کرنے کے منصوبے سے آگاہ تھے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی الیکشن کروانے پر متفق تھے۔ شرط یہ تھی کہ جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ کے روز بعد الیکشن کروائے جائیں۔ جنرل باجوہ سے رابطہ ختم کرنا ہماری غلطی تھی۔ بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ نواز شریف کو باہر نہ بھیجیں۔ میں مریم نواز کو جیل بھیجنے کا بھی مخالف تھا۔ رانا تنویر‘ ملک احمد خان اور خواجہ آصف‘ جنرل اعجاز کے پاس جا کر بیٹھے رہتے تھے۔ جنرل باجوہ کو بتایا جاتا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت غیر مقبول ہو چکی ہے۔ اگر آپ اگلی توسیع مسلم لیگ ن سے لیں گے تو مقبول رہیں گے۔ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰٖ لگانے کا مقصد یہ تھا کہ وہ خود کوئی فیصلہ نہ کر سکیں۔ عدم اعتماد سے چار دن پہلے بانی پی ٹی آئی کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی۔ جنرل باجوہ نے بانی پی ٹی آئی سے کہا ہم انتظام کر لیں۔

مزیدخبریں