شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے پی آئی اے کی نجکاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری ایسے حکمران کر رہے ہیں جو ایک نکمے مالک مکان کی مانند ہے جو اپنا گھر ٹھیک طرح سے نہ چلانے پر گھر کی اشیاء فروخت کرتا رہتا ہے۔ پی آئی اے‘ سٹیل مل‘ ریلوے سمیت دیگر اداروں کو 75سال سے لوٹنے اور خسارے میں چلانے والوں نے اپنے بچے اور جائیدادیں بیرون ممالک منتقل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے سمیت تمام ادارو ں کو منافع بخش بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰ آفریدی سے مطالبہ کرتی ہے کہ پی آئی اے میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے کر پی آئی اے کی تباہی کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لے کر آئیں۔