اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں سبزیوں کا پرائس انڈیکس 392 سے بڑھ کر 462 پر پہنچ گیا۔ سالانہ بنیادوں پر سبزیوں کی قیمتوں میں 38.19 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ سبزیوں کی قیمتوں میں 17.74 فیصد تک اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال اکتوبر کے دوران سبزیوں کا ہول سیل پرائس انڈیکس 334 تھا۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ زیادہ تعداد میں برآمدات ہیں۔ ستمبر میں 67 ہزار 456 ٹن سبزیاں بیرون ممالک ایکسپورٹ کی گئیں۔ ستمبر میں سبزیوں کی برآمدات میں 12.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔