لاہور(کلچرل ڈیسک )بھارت کی کنڑا فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار گروپرساد نے مالی حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرو پرساد بنگلورو میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں اکیلے رہائش پذیر تھے، ہفتے کے روز پڑوسیوں نے فلیٹ سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو ہدایت کار کی نعش پنکھے سے لٹکی ملی جو پرانی ہوچکی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ہدایت کار نے 4 روز قبل پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی دوسری اہلیہ نے پولیس کو بتایاکہ گرو پرساد مالی مشکلات کے باعث پریشان اور ڈپریشن کا شکار تھے، 25 اکتوبر کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔ گرو پرساد قرض میں جکڑے ہوئے تھے اور ان پر قرض واپسی کیلئے دباؤ تھا، ان کے خلاف کئی مقدمات بھی عدالت میں زیر سماعت تھے۔ رواں سال مارچ میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی۔وہ کئی مشہور فلموں کے ہدایتکار رہے اور اداکاری بھی کی، انہیں جاندار ہدایتکاری پر ریاستی اور فلمی ایوارڈز بھی دیے گئے۔
مالی حالات سے تنگ بھارتی فلم ڈائریکٹر گرو پرساد کی خود کشی
Nov 04, 2024