اوکاڑہ ریلوے سٹیشن کا بجلی کنکشن     5 روز سے بند‘ ٹرینیں تاخیر کا شکار

اوکاڑہ (نامہ نگار) ریلوے سٹیشن اوکاڑہ کا بجلی کنکشن منقطع ہوئے پانچ روز گزر گئے، ریلوے کا سگنل نظام بند ہونے سے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔ اوکاڑہ ریلوے سٹیشن پر مسافر، ریلوے کوارٹرز میں مکین ریلوے ملازمین کی فیملیز پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔واش رومز بھی  بند ہو گئے۔ بکنگ کا نظام بند ہونے سے روزانہ پندرہ لاکھ کا خسارہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشن اوکاڑہ کا بجلی کنکشن 57 لاکھ عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع ہوا تھا جو کہ پانچ روز سے بحال نہیں ہو سکا۔ بعدازاں ریلوے ملازم سٹیشن سے خود ٹرین کے پاس جا کر ٹرین روانہ کرواتا ہے۔ سٹیشن کی واٹر ٹربائن بند ہونے سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں نے ریلوے کے اعلی ٰحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن