سپین: سیلاب زدہ علاقہ میں مظاہرین نے احتجاجاً ہسپانوی بادشاہ پر کیچڑ پھینک دیا

 میڈریڈ ( نوائے وقت رپورٹ)  سپین میں مہلک سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے ویلنسیا شہر کے نواحی علاقے میں سینکڑوں مکینوں نے ہسپانوی بادشاہ فلپ اور وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے دورے کے دوران احتجاج کرتے ہوئے ان پر کیچڑ پھینک دیا۔ مظاہرین نے قاتل، قاتل کے نعرے لگاتے ہوئے حکومتی اداروں کی جانب سے طوفان اور سیلاب کے خطرے کے بارے میں بروقت اطلاع نہ دینے اور آفت کے دوران ریسکیو سروسز کی جانب سے سست ردعمل پر برہمی کا اظہار کیا۔سپین میں حالیہ عرصے کے بدترین سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 217 تک پہنچ چکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن