رائے ونڈ( این این آئی)عالمی اجتماع کے پہلے مرحلہ میں غیر ملکی مہمانوں کی تعداد 20ہزار سے تجاو ز کرگئی،حلقہ بیرون میں غیر ملکی مہمانوں کے قیام و طعام کیلئے وسیع ترین انتظامات کیے گئے ۔ذرائع کے مطابق امسال اجتماع میں ایران،چین اور بنگلہ دیش کے سے مندوبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن کے قیام وطعام پر خصوصی توجہ دی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق امسال اجتما ع میں عرب شہزادوں نے بھی شرکت کی ہے تاہم ان کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔