اسلام آباد (خبر نگار) پی آئی آے نجکاری پر جے یوآئی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے ان دنوں بستر مرگ پر اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اب صرف اس کی موت کا سرکاری اعلان ہونا باقی ہے۔ پی آئی اے پر سب سے خطرناک حملہ سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے کیا، پاکستان کا ایک منافع بخش ادارہ زوال کا شکار ہو چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میںحافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی آئی آے پاکستان کی قومی پہچان ہے جس کو زمین بوس کرنے کوشش ہو رہی ہے۔ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے خاطر پی آئی آے کا بیڑا غرق کیا ہے، اب حکمران، اونے پونے، داموں خریدنے کے لئے ٹوٹ پڑے ہیں۔ پتہ نہیں یہ لوٹ مار کب تک جاری رہے گی، کوئی ہے جو اس لوٹ ماری کو روکیں۔