تمام سیاسی و معاشی مشکلات کا حل نفاذ اسلام میں ہے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ہماری تمام سیاسی اور معاشی مشکلات سے نجات کا واحد راستہ نفاذ اسلام ہے۔ جب تک ہم رسول رحمت کے لائے ہوئے نظام عدل و رحمت کو ملک میں عملاً رائج نہیں کرتے، قرآن و سنت کی واضح ہدایات اور سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہر طرح کے ظلم و جبر، بے عدلی، نا انصافی، کفر و شرک اور سودی نظام کا خاتمہ نہیں کرتے اس وقت تک وطن عزیز پاکستان سے قتل و غارت ، دہشتگردی ، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کسی صورت  نہیں ہو سکتا اور نہ ہی امن و امان، سلامتی ، سکون اور اطمینان کی نعمتیں ملک و قوم کو میسر آ سکتی ہیں۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کی سپریم کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد بہت جلد پاکستان میں باقاعدہ اور مسلسل تحریک نفاذ اسلام کے آغاز کے لئے اسی ماہ نومبر میں ہی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر کے تمام سیاسی و مذہبی قائدین کی تائید و حمایت حاصل کر کے ملک بھر میں تحریک شروع کرے گا اور یہ تحریک نفاذ اسلام تک مسلسل جاری رکھی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن