اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی روابط اہمیت کے حامل ہیں۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات خصوصاً سائنس و طبی شعبے میں تعاون دن بدن بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان طبی سیاحت کے فروغ کے بھی امکانات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رضا امیری مقدم نے معروف انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے سالانہ سٹاف فیسٹ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ہارون نصیر اور ایرانی سفیر نے مختلف طبی شعبوں جیسے تحقیق، سرجری، اور جگر کی پیوندکاری میں ممکنہ تعاون پر بھی بات چیت کی۔ سفیر کو ہسپتال کے جاری منصوبوں اور دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ہارون نصیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت کے شعبے میں نرسوں کی عالمی طور پر کمی ہے۔
ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی روابط اہمیت کے حامل: رضا امیری مقدم
Nov 04, 2024