حکومت عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل یقینی بنائے گی: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ  حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل یقینی بنائے گی۔ معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، جس کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا   زراعت،آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں کو خاص طور پر ترقی دی جا رہی ہے۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ نے ماضی میں بھی نوجوانوں کو تعلیم و ہنر کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے اور اب اس روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن