پی آئی اے نجکاری: حکومتی شرائط کے باعث خریدار نہیں آئے: مفتاح اسماعیل

Nov 04, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کسی صوبے کے پاس ائر لائن ہو۔ صوبے کا کام تعلیم‘ صحت‘ لاء اینڈ آرڈر اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے۔ وفاق سے پیسے لیتے ہیں۔ صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے یہ سمجھ سے بالاتر ہے سیاسی باتیں ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ایسی شرائط لگائی گئیں جس کی وجہ سے خریدار نہیں آئے۔ چار سنجیدہ گروپ تھے جو پی آئی اے بڈنگ میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔ دنیا میں کوئی حکومت ائیر لائن نہیں چلاتی۔

مزیدخبریں