ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے تپتے صحراؤں میں موسمیاتی تبدیلی ہوئی۔ الجوف ریجن میں بارش کے بعد ژالہ باری سے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی۔ سرد ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نشیبی علاقوں میں ندی نالے پانی سے بھر گئے۔ حکام نے نشیبی علاقوں میں سیاحوں کو جانے سے روک دیا۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی۔