باجوڑ (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے ایم پی اے انور زیب خان کے باجوڑ میں گھر پہنچنے پر ہوائی فائرنگ کی گئی۔ انور زیب کو پنجاب پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے موقع پر گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے ہفتہ کے روز اٹک جیل سے انور زیب خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ ڈی پی او نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔