حیدر چوک تا تنازعہ ڈیم،رتوال تھٹی گجراں روڈ کی تعمیر سے محرومیوں کا خاتمہ ہوگا

فتح جنگ(نامہ نگار) حیدر چوک تا تنازعہ ڈیم ،رتوال تھٹی گجراں روڈ کی تعمیر سے علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا روڈ کی تعمیر کیلئے خطیر فنڈ جاری کرنے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال اور علاقے کی ہردلعزیز سیاسی شخصیت ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی خان کے انتہائی شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ڈویژنل رہنما ملک غلام حبیب آف لاسہ نے روڈ کی تعمیر شروع ہونے پر مسلم لیگی رہنماں ممبران اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے ہیں چوہدری شیر علی خان نے علاقے میں تعمیراتی کاموں کا جال بچھا ئیے ہیں ہمارا روڈ انتہائی خستہ حال تھا جہاں گاڑی تو کیا پیدل بھی جانا ناممکن تھا چوہدری شیر علی خان نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے روڈ کی تعمیر شروع کرائی جس پر پورا علاقہ انکا ممنون ہے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے دن رات محنت کرکے صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں عوام کی سہولت کیلئے ہمت کارڈ،کسان کارڈ جاری کرکے معذوروں اور کسانوں سہولت دی ہے گرین ٹریکٹر سکیم کاشتکاروں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے عوام کو مشکلات سے نکالنے اور ریلیف دینے کیلئے مسلم لیگ ن کی وفاقی و صوبائی حکومت دن رات سرگرم عمل ہیں ان شا اللہ جلد ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن