واکینٹ(نمائندہ نوا ئے وقت)واہ کینٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 8 پرویز اقبال نے کہا ہیکہ میں خدمت اور تعمیر وترقی کے جذبہ سے سرشار ہو کر الیکشن مہم چلا رہا ہوں میری پہلی اور آخری ترجیح وارڈ کی تعمیر وترقی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار روزنامہ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو میں کیا پرویز اقبال نے بتایا کہ اسوقت وارڈ کو سیوریج سوئی گیس کا کم پریشر اور مکانات کے تھرڈ فلور کی تعمیر جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔میں اپنی سیاسی قیادت کا مشکور ہوں جہنوں نے کینٹ بورڈ کے اعلی حکام سے بات کی ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اسی ماہ یا اس سے اگلے ماہ یہ مسائل عملی طور پر حل ہوتے نظر آئیں گے۔پرویز اقبال نے بتایا کہ میری الیکشن مہم بہترین چل رہی ہے میں نعروں نہیں ،عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں میری پوری توجہ صفائی ستھرائی ،صحت اور تعلیمی مسائل حل کرنے پر ہے۔پرویز اقبال نے توقیر منہاس کی جانب سے آ زاد امیدوار دانیال انور کی حمایت پر اپنے موقف میں بتایا کہ توقیر منہاس نے کلمہ پڑھ کر میرے ساتھ دعائے خیر کی تھی کہ میں پرویز بھائی کی الیکشن مہم چلاں گا لیکن اس کی ایک تاریخ رہی ہے کہ اس نے ہر الیکشن میں پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے ۔پرویز اقبال نے بتایا کہ میں نے پارٹی سے کہا کہ یہ پارٹی کو نقصان پہنچا رہا ہے اس لیے اس سے لاتعلقی کا اعلان کیا جائے چونکہ یہ پارٹی کا کوئی عہدے دار نہیں لہذا اسے شو کاز نوٹس تو جاری نہیں کر سکتے لیکن اب اس کی مسلم لیگ ن کی صفوں میں کوئی جگہ نہیں ہے۔پرویز اقبال نے مزید کہا کہ وارڈ کے رہائشیوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میرا انتخاب کیا تو وہ تعمیر وترقی کا نیا دور دیکھیں گے۔
خدمت اور تعمیر وترقی میرا مشن ہے،پرویز اقبال
Nov 04, 2024