کھنڈہ(نا مہ نگار)پا کستان مسلم لیگ ضلع اٹک کے سینئر نائب صد ر حاجی ذوالفقار علی بلو چ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے وزیر ا عظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے اٹک میں ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان,ممبر صوبائی اسمبلی و چئیرمین مانیٹرنگ کمیٹی چوہدری شیر علی خان ,چیئر مین ہیلتھ کمیٹی سردار افتخار احمد خان کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جارہے ہیں ہم بلند و بانگ دعووں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں وہ گزشتہ روز یہاں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومتی انقلابی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں حکومت کے مثبت اقدامات سے ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے اور ملک کوڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں مل چکے پاکستان ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے ن لیگ نے قائد میاں محمد نوازشریف ,وزیرا عظم میا ں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی محترمہ مریم نوازشر یف کی مدبرانہ قیادت میں ہمیشہ مثبت وتعمیری کردار اداکیا ہے اب بھی و فا ق اور پنجاب میں عوام کو ریلیف فراہمی و خوشحالی کے لیے انتھک جدوجہد کی جارہی ہے ن لیگ نے ہمیشہ سیاسی قوت کے طورپر اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کیا ہے اور عوام کی خدمت کو اولین ترجیح بنایا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کی طر ف سے 400 ارب روپے کے زرعی پرا جیکٹس،کسان کارڈ لانچ کر نے سے کسان خوشحا ل اور زرعی ترقی ہوگی 25 ایکڑ ز مین کے مالک کسانوں کو مفت ٹریکٹر دینے کا اعلان وعدوں کی تکمیل ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی مختر مدت میں کسانوں کے 10 پراجکیٹس فعال کردئیے گئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 150 ارب روپے کاوزیراعلی پنجاب کسان کارڈ فراہم کیا گیا کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر بیساڑھے 12 ایکڑ سے 25 ایکڑ تک گندم کاشت کر نے والے کسانوں کومفت لیزر لیولردینے 25ا یکڑ سے زائد کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر بغیرنفع کرائے پر زرعی مشینری فراہم کرنے کسان کارڈز کے ڈیلرز کی تعداد 3 ہزار تک بڑھانا خوش آئندہے اس سے کسانوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔