لوٹے بننے والوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں ، آصف علی ملک ایڈووکیٹ

Nov 04, 2024

  فتح جنگ(نامہ نگار) ضلع اٹک کی ممتاز سیا سی شخصیت و سابق  پار لیما نی سیکرٹری آصف علی ملک ایڈووکیٹ سپر یم کورٹ نے کہا ہے کہ بار بار وفاداریاں تبد یل کرکے لوٹے بننے والوں کو علاقے کے عوام خوب اچھی طرح جانتے ہیں ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بے زبانوں کو زبان دی انھو ں نے غریبوں کو برابری کا مقام دیا 70میں ضلع اٹک میں عام آدمی کا مقابلہ وڈیروں سے تھا جس میں بھٹو کا مشن اس کی آواز جیت گئی لوگوں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں غریبوں کی بدولت بھٹو پہلے عوامی وزیر اعظم منتخب ہوئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک ظفر ی حطار،ملک ارشد حطار کی جانب سے گورنر پنجاب کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیاسٹیج سیکرٹری کے فرائض مظہر حسین بابر نے سرانجام دئیے تقریب سے ضلعی صدر اشعر حیات خان ملک قیصر مسعود ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا شر کا میں سردار فیضان حیدر خان،سابق چیئرمین سردار احسن علی خان،سائیں ملک عاقب علی،پیر سید افتخار حسین شاہ ،ملک غلام قادر،چیئرمین ملک ارشد اعوان قطبال،سردار ظہیر خان کھٹڑ،سردار خالد خان مٹھیال،ملک غلام اصغر انجرا،ملک عتیق احمد اچھڑی ،سردار ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ،ڈپٹی ڈائر یکٹر بی آئی ایس پی سردار عظمت خان کھٹڑ،ملک خلیل الرحمن پٹواری، چیئرمین حاجی محمد خان،چیئر مین ملک عبدالمجید،راجہ بشارت کنیال،طہران خان ،ملک قمر ڈوئیا موجود تھے  آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی ظلم جبر کا مقابلہ کیا انھوں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 2008میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ان کو دوسرے لیڈروں سے کیا مقابلہ ہے جو استقامت سے اچھے اور برے وقت میں پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے جبکہ ان کے مد مقابل متعدد بار پارٹیاں بدل کو لوٹے بنے انھوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کے بزرگ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر میں اور سردار سلیم حیدر خان جو متعدد بار ایک دوسرے کی ہار کا سبب بنے متحد ہوگئے اب ہم سب کو متحد ہوکر مخالفین کا مقابلہ کرنا ہو گا ان شا اللہ کامیابی آپ کی ہو گی ۔

مزیدخبریں