کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ ملک کا اندرونی استحکام ہے آئے روز کے دھرنوں اور ریلیوں سے کوئی بھی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ملک کی تعمیر و ترقی جمہوری عمل کا تسلسل تمام سیاسی جمہوری جماعتوں کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈہوک قاضیاں تخت پڑی میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سابق چیئرمین یوسی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد نے کی تقریب میں یوسی لوہدرہ،مغل کے سابق چیئرمین نوید بھٹی اور ملک نور احمد نوری،راجہ محمد یونس،قاسم مشتاق کیانی،فقیر عزت شاہ وارثی بھی موجود تھے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیئے تمام اسٹیک ہولڈروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے اگر ہم نے قوم کو اقوام کی صفوں میں ممتاز کرنا ہے تو پھر ہمیں ذاتی گروہی سیاسی اختلاف سے ہٹ کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گا پیپلز پارٹی ماضی کی طرح آج بھی جمہوری عمل کے تسلسل کے ساتھ کھڑی ہے بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دے کر ہماری منزل کا تعین کردیا تھا ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور سب جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں انہوں نے یوسی تخت پڑی میں سوئی گیس کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیئے تمام عدوں کی پاسداری کا سفر جاری رہے گا میں عوام کی والہانہ محبت کو کبھی فراموش نہیں کروں گا باقی ماندہ علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے جلد سروے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تخت پڑی روڈ کے لیئے چھ کروڑ مختص کیئے گئے ہیں اس پر اسی ماہ کام شروع کردیا جائے گا۔