کوہسار ہسپتا ل تحریک کا  وٹس ایپ  پر مزید کوئی بھی  اکاؤنٹ  نہیں، طارق عباسی

  مری (نامہ نگار خصوصی )  ملکہ کو ہسار مری میں ’’کوہسار ہسپتا ل تحریک ‘‘کے سرگرم رکن طارق عباسی کی جانب سے یہ امر واضع کیا گیا ہے کہ متعلقہ تحریک مکمل طور پر غیر سیاسی، ذاتی مفادات سے بالاتر اور  چندے جیسی برائیوں سے مکمل طور پر مستثنیٰ اور پاک تحریک ہے ،اس تحریک کے ممبران معاون خصوصی اور سرپرست اعلی کسی سے بھی کسی قسم کی فنڈنگ چندے کا تذکرہ نہیں کر سکتے۔ اس گروپ کے تمام ممبران کی تصاویر ان کے نام ان کے متعلقہ علاقوں سمیت سب سے شیئر بھی کر چکے ہیں ۔ایسے میں ان ممبران کے علاوہ کسی بھی شخص کا اس تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر کوئی بھی شخص آپ سے اس تحریک کا نام لے کے کوئی چندہ فنڈنگ یا کوئی اور اس سے ملتے جلتے معاملات کرنا چاہے تو اس کا ہماری اس تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر کسی بھائی سے کوئی بندہ اس تحریک کا نام لے کر چندے کا تذکرہ کرے تو وہ ہمارے اس پیج پر ہمیں لازمی آگاہ کرے، پھر انشاء اللہ اس سے قانونی طریقے  سے نمٹا جائے گا۔ ہماری تحریک کا متعلقہ وٹس ایپ  پر مزید کوئی بھی صفحہ نہیں ہے ۔ ہمارے تمام ممبران ہسپتال کے حوالے سے کوئی بھی پوسٹ اپنی ذاتی ائی ڈی سے نہیں کرینگے ۔جو کوئی بھی پوسٹ کرے گا وہ اس گروپ کی پوسٹ کو شیئر کرے گا ۔ ممبران کے علاوہ کسی بھی شخص کا اس تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن