حکومت آئی ایم ایف کے دبا ؤتعمیراتی سیکٹر تباہ نہ کرے،اظہر الاسلام

 اسلام آباد (نامہ نگار )وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان انجینئر اظہر الاسلام نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے دبا پر کنسٹرکشن سیکٹر کو تباہ کرنے سے گریز کرے،تعمیراتی مداخل کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس وجہ سے کنسٹرکشن کا کام رکا ہوا ہے اگر منی بجٹ کی صورت میں مزید ٹیکسز لگائے گئے تو قیمتیں پہنچ سے باہر ہو جائیں گی اور جو تھوڑا بہت کام چل رہا ہے وہ بھی رک جائے گا جس سے پراجیکٹ ڈیلیوری بھی متاثر ہوتی ہے اور اربوں کی سرمایہ کاری کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔ملک میں پہلے ہی  ایک کروڑ بیس لاکھ گھروں کی کمی ہے جس میں سالانہ دس لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے اس لئے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے  کنسٹرکشن  سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے.انہوں نے کہا کہ  کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ کی راہ میں ادارہ جاتی مسائل رکاوٹ ہیں، ملک میں گھروں کی کمی تعمیراتی سیکٹر  ہی پوری کرسکتا ہے جس کیلئے سہولیات دی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن