فتح جنگ(نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر سردار سکندر حیات خان مرحوم کے چہلم کے موقع تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی راہنماں اور عمائدین علاقہ شریک تھے اجتماع میں پیپلز پارٹی رہنما اختر حسین بٹ کی جانب سے پیش کی گئی مشترکہ قرار داد کی منظوری دی گئی جس میں کہا گیا کہ سابق صوبائی وزیر سردار سکندر حیات خان اس حلقے سے متعدد بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے انھوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کرداراداکیا ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا علاقے کے اہم اور میگا پراجیکٹ کا قیام ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ان کی قومی سیاسی سماجی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دی جانے والی خدمات کی بدولت وہ آج بھی اس علاقے کے عوام میں زندہ ہیں فتح جنگ سپورٹس سٹیڈیم بھی ان کی یادگار ہے لہذا فتح جنگ سپورٹس سٹیڈیم کا نام سردار سکندر حیات خان سپورٹس سٹیڈیم رکھ کر ان کو خراج عقیدت پیش کی جائے تمام سرکاری کاغذات میں سپورٹس سٹیڈیم کا نام سردار سکندر حیات خان سپورٹس سٹیڈیم رکھا جائے۔