آئینی پینچ،سردار ایاز صادق نے سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا ، شیخ آفتاب

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) قومی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم جوڈ یشل کمیشن کو خط لکھ دیا اسپیکر نے پارلیمانی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی جوڈیشل کمیشن کے لیے مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب احمد کو نامزد کیا گیا ہے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت نے جو اعتماد مجھے پر کیا ہے اس پر پورا اترتے کی کوشش کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاؤں کالو کلاں میں کاروباری شخصیت اعجاز احمد بلو کے بیٹے مبشر اعجاز کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر حاجی ابرار یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما طلال اشرف بٹ سٹی صدر حاجی احسان خان سیٹھ محمد رفیق حاجی ناصر آرائیں تبوتر آرائیں شیخ حامد قدوس بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن