مندرہ (نامہ نگار) درگاہ حیدریہ غوثیہ آستانہ عالیہ مدیکالہ شریف مندرہ مرحوم پیر سید ذوالفقار علی شاہ گیلانی کے گدی نشین و صاحبزادگان پیر سید ضامن عباس گیلانی ، پیر سید حسن عباس گیلانی کے فرزند حافظ سید حیدر عباس گیلانی اور انکی فیملی کے دیگر ممبران نے گزشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پیر حسن گیلانی اور انکے فرزند حافظ حیدر گیلانی سعودی عرب سے انگلینڈ روانہ ہو گئے جبکہ پیر سید ضامن عباس گیلانی اور انکی والدہ ماجدہ وطن واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے ایئرپورٹ پر پیر ضامن عباس گیلانی کے فیملی ممبران ، دوست احباب اور مریدین کی کثیر تعداد میں فقید المثال استقبال کیا اور انہیں آبائی گھر مدیکالا مندرہ پہنچایا اس موقع پر پیر سید ضامن عباس گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول کے گھر کی زیارت کی تمنا الحمدللہ بزرگوں کی دعاؤں اور آقا دو جہاں کی نظر کرم سے پوری ہوئی مدینہ منورہ میں بھی محفل میلاد کا پروگرام کی سعادت نصیب ہوئی اللہ کی توحید کا پہلا جلسہ رسالت کو پروان چڑھانے والی عظیم شخصیت جناب ابو طالب کے گھر منعقد ہوا اور آج امت مسلمہ اللہ اور اسکے رسول کے در پر جھکنے کے لیے بیتاب ہے دعا ہے کہ رب العزت ہر مومن مسلمان کی آقا دو جہاں کے در پر حاضری کی آرزو کی تمنا جلد از جلد پوری کرے۔